راولپنڈی/اسلام آباد(رم نیوز) 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈمارشل، نیول چیف اور ایئر چیف نے پوری قوم کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد دی ہے اور مادرِ وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جاری کردہ اعلامیے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مسلح افواج ہر وقت تیار ہیں اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے قوم کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیں گی۔
مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد، مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ