انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا شدید زلزلہ

جکارتہ(رم نیوز) انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں 7.7 شدت کا شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی گہرائی محض 10 کلومیٹر تھی۔ شدید جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ حکام کی جانب سے جانی و مالی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ امدادی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔