بھارت کا یومِ آزادی: کشمیریوں کی طرف سے یومِ سیاہ کا اعادہ

سری نگر(رم نیوز)کشمیری آج بھارت کا یومِ آزادی یومِ سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ اس احتجاج کے پیشِ نظر قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں سخت پابندیاں عائد کر کے فوج کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔ کشمیری 27 اکتوبر 1947 کے غیر قانونی قبضے اور 79 سالہ مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سری نگر اور دیگر قصبوں کو عملاً فوجی چھاؤنی بنا دیا گیا ہے جہاں اہم شاہراہوں پر اضافی ناکے لگا کر شہریوں اور گاڑیوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔ بھارتی یومِ آزادی کی مرکزی تقریب کے مقام "بخشی سٹیڈیم" کو مکمل حصار میں لے کر ڈرون کیمروں اور ماہر نشانہ بازوں (سنائپرز) کے ذریعے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔