صدر مملکت کی منظوری: 355 شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان

اسلام آباد(رم نیوز)یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں 355 شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، محسن نقوی، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، بلال اظہر کیانی اور ادیب اسد محمد خان کے لیے نشانِ امتیاز منظور کیا گیا ہے۔ روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک کے لیے ہلالِ پاکستان تجویز کیا گیا ہے۔ سائنس، تعلیم، طب، فنونِ لطیفہ، ادب، کھیل، صحافت اور سماجی بہبود میں شاندار خدمات پر متعدد نامور شخصیات کی ہلالِ امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز کی منظوری دی گئی۔