اسلام آباد(رم نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ تین روز کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ڈیلرز مارجن میں 1.34 روپے فی لٹر اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد مجموعی مارجن 10 روپے فی لٹر ہو گیا ہے۔ مارجن میں اضافے کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے اپنی ہڑتال ملتوی کر دی ہے۔
پٹرولیم قیمتیں برقرار، ڈیلرز کا مارجن بڑھا دیا گیا,ہڑتال ملتوی