لزبن(رم نیوز) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں مکسڈ ڈبلز کا فائنل جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے جبکہ پاکستان نے مجموعی طور پر 4 میڈلز جیت لیے ہیں۔مکسڈ ڈبلز فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور نینا ہرمن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرتگال کے فریڈ گل اور ریٹا فریٹاس کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دے دی۔
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں مکسڈ ڈبلز ٹائٹل کا دفاع کر لیا