کوئٹہ(رم نیوز) بلوچستان کے ضلع دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز دالبندین سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کے اچانک جھٹکوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
بلوچستان کے ضلع دالبندین میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.0 ریکارڈ