نادرا کا نیا شناختی کارڈ متعارف، چِپ کا خاتمہ اور کیو آر کوڈ شامل

اسلام آباد(رم نیوز)نادرا نے پاکستان میں تیار کردہ پولی کاربونیٹ میٹریئل پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا ہے، جس میں درآمدی مائیکرو چِپ کے بجائے ایک محفوظ کیو آر کوڈ استعمال کیا گیا ہے۔ اس کیو آر کوڈ کی بدولت سمارٹ فون یا پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے کارڈ کی تصدیق نہایت آسان ہو جائے گی۔یہ نئے کارڈ 14 اگست سے مرحلہ وار جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ جنوری 2027 سے نائیکوپ اور دیگر تمام اقسام کے کارڈ بھی اسی نئے فارمیٹ میں ملیں گے۔ نادرا کے مطابق شہریوں کے پہلے سے جاری کردہ تمام شناختی کارڈ اپنی مقررہ میعاد تک کارآمد رہیں گے۔