مون سون اور سیلابی صورتحال، وزیراعظم سے چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملاقات کی جس میں مون سون کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے متاثرین کو ہر ممکن ریلیف دینے اور صوبائی اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے آگاہ کیا کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔