اسلام آباد(رم نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اس اہم اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کریں گے۔ اجلاس کے دوران ملکی و بین الاقوامی صورتحال، قانون سازی کے مختلف امور اور اہم قومی معاملات پر تفصیلی غور و خوض متوقع ہے، جبکہ حکومت اور اپوزیشن ارکان ملکی سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
سینیٹ کا ہنگامی اجلاس طلب، اہم ملکی و قومی امور زیرِ بحث آئیں گے