وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزارت داخلہ کے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عزم

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، باہمی رابطوں کو مضبوط کرنے اور جدید تقاضوں کے مطابق اصلحات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وزارت داخلہ کے تمام اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور ہر ذیلی ادارے کو مثالی و عوام دوست بنانا ہمارا بنیادی ہدف ہے۔ انہوں نے تمام اداروں کے سربراہان کو ڈیٹا اور سائبر سکیورٹی کے موثر انتظامات کرنے کی سخت ہدایت کی اور دو سالہ جامع ٹرانسفارمیشن پلان پیش کرنے کا حکم دیا۔