پنجاب میں مون سون کا چھٹا سپیل،لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بارش اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

لاہور(رم نیوز) پنجاب میں مون سون کے چھٹے سپیل کے تحت 21 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، لاہور، مری، گلیات، فیصل آباد، ملتان اور ڈی جی خان سمیت متعدد اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔ 17 سے 20 اگست کے دوران لاہور سمیت مختلف شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا شدید خطرہ ہے، جبکہ مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔