کے پی بلدیاتی قانون میں ترمیم، الیکشن کمیشن نے 7 اضلاع میں حلقہ بندیاں معطل کر دیں

اسلام آباد(رم نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے بعد خیبر، کرم، مانسہرہ، ملاکنڈ، شانگلہ، اپر چترال اور باجوڑ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا عمل تاحکمِ ثانی مؤخر کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 22 جولائی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے معاملہ پر 20 اگست کو چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوا کو بھی طلب کر لیا ہے۔