اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت پورٹ قاسم میں گارمنٹس سٹی کے قیام سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 400 ایکڑ پر محیط اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں 250 ایکڑ رقبہ مختص کیا جائے گا۔ وزیر بحری امور نے بتایا کہ اس منصوبے سے سالانہ 2.2 ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں جبکہ ایک لاکھ 38 ہزار نئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ گارمنٹس سٹی میں اعلیٰ قدر کے ملبوسات تیار کیے جائیں گے، برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے 'ون ونڈو' نظام نافذ ہوگا اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پورٹ قاسم اتھارٹی اس منصوبے کے لیے تمام ضروری بنیادی سہولیات فراہم کرے گی۔
پورٹ قاسم میں گارمنٹس سٹی کے قیام کا فیصلہ، ایک لاکھ 38 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے