حج 2027: درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ تبدیل، اب 18 اگست سے جمع ہوں گی

اسلام آباد(رم نیوز) وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حج 2027 کے لیے سرکاری اور نجی حج اسکیم کی درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی ہے، اور اب یہ درخواستیں 17 کی بجائے 18 اگست سے وصول کی جائیں گی۔ حج درخواستیں ’’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی اور کوٹہ مکمل ہوتے ہی مزید درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ بند کر دیا جائے گا۔

درخواستیں اور مقررہ اخراجات آن لائن یا حبیب بینک کی مقررہ برانچوں کے ذریعے جمع کرائے جا سکیں گے۔ پاکستان کا کل حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین پر مشتمل ہے۔سرکاری سکیم، 60 فیصد کوٹہ (1 لاکھ 7 ہزار 526 عازمین)،نجی سکیم 40 فیصد کوٹہ (71 ہزار 684 عازمین)۔ حج اخراجات 2 مساوی اقساط میں وصول کیے جائیں گے، اور درخواست جمع کراتے وقت پہلی قسط کے طور پر کل اخراجات کا نصف ادا کرنا ہوگا۔