امریکی صدر کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں محدود کرنے کا اعلان

واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے ساتھ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں نمایاں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو ان مشقوں کو محدود کرنے سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے سابقہ دورِ صدارت میں شمالی کوریا کا رویہ نسبتاً معتدل اور احترام پر مبنی رہا ہے۔