ڈھاکہ (رم نیوز)بنگلہ دیش نے ڈارون کے مقام پر آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک یادگار اور تاریخی کامیابی حاصل کی ۔ آسٹریلوی سرزمین پر آسٹریلیا کے خلاف بنگلادیش کی یہ پہلی ٹیسٹ فتح ہے۔اس شاندار کامیابی کے نتیجے میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں نمایاں تبدیلی آئی اور بنگلہ دیش کی ٹیم بہترین کارکردگی کی بدولت بھارت کو پچھاڑ کر چوتھی پوزیشن پربراجمان ہوگئی ہے۔
بنگلہ دیش کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں تاریخی فتح، پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا