رٹہ سسٹم کا خاتمہ، پنجاب میں پانچویں جماعت تک سرگرمیوں پر مبنی کتابیں لانے کافیصلہ

لاہور (رم نیوز)پنجاب میں پرائمری سطح کے تعلیمی نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت پانچویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے نئی طرز کی سرگرمیوں پر مبنی (ایکٹیویٹی بیسڈ) کتابیں متعارف کرائی جائیں گی۔ پیکٹا حکام کے مطابق یہ نئی کتابیں سال 2027 کے نئے تعلیمی سیشن سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوں گی۔ جدید تعلیمی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے کریکولم کے مطابق ان کتابوں کی تیاری کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں پہلی بار پانچویں جماعت تک روایتی رٹہ سسٹم کے برعکس طلبہ کو عملی سرگرمیوں اور دلچسپ مشقوں کے ذریعے تعلیم دینے کی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔