کراچی (رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ آج کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 100 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔ تاہم، کچھ ہی دیر بعد ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ دباؤ کا شکار ہو کر منفی زون میں چلی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کا اختتام 397 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 502 پوائنٹس کی سطح پر ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ ، انڈیکس 100 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس کی سطح پر