اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل برس پڑے، نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ، ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد(رم نیوز)جڑواں شہروں (اسلام آباد اور راولپنڈی) میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے نشیبی علاقے جل تھل ہو گئے ہیں، جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اسے 'پری الرٹ' پر کر دیا گیا ہے۔بارش کے باعث ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے فوری طور پر رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر 11 فٹ تک پہنچ چکا ہے۔ راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں سب سے زیادہ 116 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مسلسل بارش کے باعث مری روڈ اور دیگر نشیبی حصوں میں پانی جمع ہو گیا، جس کے تدارک کے لیے واسا کی ٹیموں نے فوری طور پر ڈی واٹرنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔