اسلام آباد (رم نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، اور اس اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت بڑھ کر 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔علاوہ ازیں، مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان