جنیوا (رم نیوز)پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیفِ اسلحہ کانفرنس کی باضابطہ صدارت سنبھال لی ہے، جس کے تحت سفیر طاہر حسین اندرابی کانفرنس کے اجلاسوں کی صدارت فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، پاکستان سال 2026 کے اجلاس کی آخری صدارت کے دوران کانفرنس کی سالانہ رپورٹ اور اس سے متعلقہ جنرل اسمبلی کی قراردادوں پر ہونے والے مذاکرات کی قیادت کرے گا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد سفیر طاہر حسین اندرابی نے سابق صدور اور علاقائی گروپس کے نمائندوں سے مشاورتی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔جنیوا میں واقع یہ کانفرنس دنیا کا واحد کثیرالجہتی فورم ہے جس کے 65 رکن ممالک شامل ہیں۔
پاکستان کو اہم عالمی ذمےداری مل گئی، تخفیفِ اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی