کراچی(رم نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران سمندر کی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کی رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں میں بھی بوندا باندی متوقع ہے جبکہ صوبے کے باقی حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
کراچی میں تیز ہوائیں اور ہلکی پھوار کا امکان:محکمہ موسمیات