سٹاک مارکیٹ ، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مارکیٹ ایک بار پھر 1 لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد بحال کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 100 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 78 ہزار 55 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار 955 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔