عالمی یوم انسانیت: صدر اور وزیراعظم کا خراج تحسین

اسلام آباد(رم نیوز) عالمی یومِ انسانیت کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امدادی کارکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انسانی وقار اور فلاحِ بہبود کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قدرتی آفات اور بحرانوں کے دوران امدادی و طبی کارکنان متاثرین کو بروقت سہارا فراہم کرنے میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف نے 2003 میں عراق میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بم دھماکے میں جان دینے والے 22 فلاحی کارکنان کی قربانیوں کو یاد کیا۔