واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین مصنوعات پر عائد کیے جانے والے 50 فیصد نئے ٹیرف کو تین دن کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے وضاحت کی کہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا چکا ہے، تاہم اس کی باضابطہ دستاویزات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اعلان کیا کہ جو بائیڈن کے دورِ حکومت میں منسوخ ہونے والا کی اسٹون ایکس ایل پائپ لائن منصوبہ بھی دوبارہ بحال کیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف تین دن کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان