ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان اور روایتی حریف بھارت آج شام مدمقابل ہوں گے

بیلجیم(رم نیوز) ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک انتہائی اہم اور فیصلہ کن میچ میں آمنے سامنے ہوں گی، جس میں قومی ٹیم کے لیے اگلے مرحلے میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے فتح حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان یہ اہم مقابلہ آج شام 6 بجے کھیلا جائے گا، جو ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

پاکستان کو پہلے میچ میں انگلینڈ سے 4-1 سے شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرا میچ ویلز کے خلاف 3-3 سے برابر رہا تھا۔ آج بھارت کو شکست دینے کی صورت میں پاکستان کے 4 پوائنٹس ہو جائیں گے۔انگلینڈ کی ٹیم مسلسل دو فتوحات کے ساتھ پہلے ہی اگلے مرحلے میں جگہ بنا چکی ہے، جبکہ پول کی دوسری پوزیشن اور کوالیفیکیشن کا دارومدار آج کے میچ کے نتائج اور گول اوسط پر ہوگا۔