اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گوگل کے مقامی دفتر کا قیام ملک کو ڈیجیٹل معیشت کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ایک انتہائی اہم اور تاریخی پیشرفت ہے۔ شزا فاطمہ نے واضح کیا کہ گوگل کی پاکستان میں باضابطہ موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بین الاقوامی ٹیک کمپنیاں پاکستانی معیشت پر بھرپور اعتماد کرتی ہیں۔ یہ اقدام وزیراعظم کے "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ ڈیجیٹل تبدیلی کے اس عمل سے ملک کے نوجوانوں، خواتین اور سٹارٹ اپس کو ترقی اور روزگار کے بے شمار نئے مواقع ملیں گے۔
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر کا قیام، ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب تاریخی سنگِ میل: شزا فاطمہ