اسلام آباد(رم نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیے جائیں گے اور صوبے سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو گا۔ صدر زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی فلاح و بہبود کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا قریبی رابطہ نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کو خصوصی توجہ اور وسائل فراہم کیے جانے چاہئیں۔
بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا: صدر آصف علی زرداری