اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، نالہ لئی پر ہائی الرٹ

اسلام آباد/راولپنڈی(رم نیوز) جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کے باعث واسا نے راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔نالہ لئی کی سطح: کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 21 فٹ اور گوالمنڈی میں 17 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور احتیاطی تدبیر کے طور پر سائرن بجا دیے گئے ہیں۔ لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈر پاس، مری روڈ اور دیگر علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے ہیوی مشینری تعینات کر دی گئی ہے۔ 21 اگست تک جاری رہنے والے مون سون کے چھٹے سلسلے کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔