اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، استنبول اجلاس میں شرکت کی تصدیق

اسلام آباد(رم نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو رواں ماہ کے اواخر میں استنبول میں ہونے والے پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے چار فریقی اجلاس کی دعوت دی۔نائب وزیراعظم نے دعوت قبول کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کر دی، جہاں خطے میں امن اور باہمی تعاون پر بات چیت ہوگی۔