اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چھوٹے دکانداروں کے لیے نئی ٹیکس سکیم کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے، اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تاجروں کو کسی قسم کا ہراساں نہیں کیا جائے گا۔وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ چھوٹے دکاندار اب موبائل فون ایپ کے ذریعے باآسانی اپنے ٹیکس ریٹرن فائل اور ادائیگی کر سکیں گے۔ اس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ تاجروں کو گرین پلیٹ جاری کی جائے گی اور جس دکان پر یہ پلیٹ آویزاں ہوگی وہاں ایف بی آر کا کوئی افسر داخل نہیں ہوگا۔سکیم کے تحت کم از کم ٹیکس 25 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بنیادی شرط یہ ہے کہ گزشتہ 3 سالوں میں سے کسی بھی سال کے دوران سیل 20 کروڑ روپے سے زائد نہ رہی ہو۔
چھوٹے دکانداروں کے لیے ٹیکس سکیم متعارف