گال(رم نیوز)بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 165 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کے پانچویں روز سری لنکن ٹیم 372 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔سری لنکا کی جانب سے سونل دینوشا (84 رنز) اور کپتان دھننجایا ڈی سلوا نے نصف سنچری سکور کر کے اچھی مزاحمت کی، لیکن 76ویں اوور میں دینوشا کی وکٹ گرتے ہی اننگز لڑکھڑا گئی۔ بھارتی سپنر مانو ستھر نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 10 گیندوں کے اندر مزید چار وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں لے کر بھارت کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا
بھارت نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کو 165 رنز سے شکست دے دی