ملک بھر میں بارش اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

اسلام آباد(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور گوجرانوالہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پیشگوئی کے مطابق نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب (اربن فلڈنگ)، مقامی نالوں میں طغیانی جبکہ مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ متعلقہ اداروں اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت ہے۔