اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم قانون سازی کے امور کے ساتھ ساتھ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں حکومتی اپیل اور اس سے جڑے قانونی پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔ وزیر قانون اس حوالے سے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے امریکی سفیر کے بیان کی مذمت بھی کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب