اسلام آباد(رم نیوز) صدرِمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پائلٹ افسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی 55ویں برسی کے موقع پر مادرِ وطن کے دفاع کے لیے دی گئی ان کی لازوال قربانی کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ کم عمری میں شہادت کا رتبہ پانے والے راشد منہاس شہید نے جرات، فرض شناسی اور حب الوطنی کی جو روشن مثال قائم کی، وہ ہمیشہ قومی تاریخ کا تابناک باب رہے گی۔ ان کی یہ عظیم قربانی آنے والی نسلوں اور بالخصوص افواجِ پاکستان کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی، اور پوری قوم اپنے تمام شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
راشد منہاس شہید کی 55ویں برسی، اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت کا خراجِ عقیدت