اسلام آباد(رم نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر بڑی کمی کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل