نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(رم نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم نے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت اور کاوشوں کو بھی سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔