کوئٹہ(رم نیوز) بلوچستان میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، جس کے باعث صوبے میں ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق اس عارضی معطلی کے نتیجے میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہو سکی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں ہی روک دیا جائے گا۔ ٹریک کی ضروری مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرین سروس کو معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔
بلوچستان میں ریلوے ٹریک کی مرمت، ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل