زیمبوئے(رم نیوز)وسطی افریقی جمہوریہ میں کیمرون کی سرحد کے قریب واقع گاؤں زیمبوئے میں سونے کی ایک کان بیٹھ جانے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اور لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی اصل وجوہات جاننے اور کان کا انتظام سنبھالنے والوں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب، پڑوسی ملک کیمرون نے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
وسطی افریقی جمہوریہ، سونے کی کان بیٹھنے کے واقعے میں 100 سے زائد افراد ہلاک