کراچی(رم نیوز) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1 لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی اہم حد دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 291 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ، 1 لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد بحال