کیلیفورنیا (رم نیوز) ٹک ٹاک پر ایک نئے فیچر پر کام جاری ہے، جس کے تحت صارفین ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کے ذریعے اپنے دوستوں کو رقم بھیج سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس سہولت کو "ٹک ٹاک پے" کے ذریعے فراہم کیا جائے گا اور رقم بھیجتے وقت ساتھ میں پیغامات بھی شامل کیے جا سکیں گے۔ فی الحال یہ فیچر ابتدائی مراحل میں ہے اور حتمی تاریخ یا ممالک کے حوالے سے تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
ٹک ٹاک کا نیا فیچر، صارفین ڈائریکٹ میسجز کے ذریعے رقم بھیج سکیں گے