راولپنڈی(رم نیوز) جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے جاری تیز بارش کے باعث نالہ لئی کے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے، جہاں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 13 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 11 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے اور انتظامیہ نے نالے کے اطراف کی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے پری الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں عملہ اور ہیوی مشینری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
جڑواں شہروں میں تیز بارش، نالہ لئی میں طغیانی پر پری الرٹ جاری