بلوچستان کی تقدیر اور ترقی عوام کے ہاتھوں میں ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

راولپنڈی(رم نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال و مستقبل ایک ہے، اور صوبے کی تقدیر صرف یہاں کے عوام کے ہاتھ میں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کی سیاسی قیادت اور اہم شخصیات سے ملاقات میں کہا کہ ریاست کے پُرعزم اور فیصلہ کن ردعمل سے بیرونی پراکسیز کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، جبکہ پرامن ماحول اور نوجوانوں کی صلاحیتوں سے صوبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے۔