اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں شہداء اور تمام متاثرین کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب یا سرحد نہیں ہوتی بلکہ یہ پوری انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہو کر موثر اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے شہداء اور متاثرین کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری مشترکہ اقدامات کرے: وفاقی وزیر داخلہ