لاہور(رم نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں امراضِ قلب کے جدید ترین مرکز "جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی" کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ دل کے امراض میں اضافے کے پیش نظر یہ ہسپتال ان کا ایک اہم خواب تھا، جو اب پورا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے سے صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان سے آنے والے دل کے مریض مستفید ہو سکیں گے۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ صحت سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ہے اور حکومت پنجاب عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کی اصل توجہ صرف اور صرف عوامی فلاح و بہبود اور خدمت پر ہونی چاہیے۔
لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح