جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریز کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کر دیا

ہیڈنگلے(رم نیوز) انگلینڈ کے نامور بلے باز جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ نصف سنچریز بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ پاکستان کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ کے دوسرے روز جو روٹ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 112 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی، جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 68ویں ففٹی تھی۔ اس طرح اب وہ سچن ٹنڈولکر کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں جو روٹ (انگلینڈ): 68 نصف سنچریاں،سچن ٹنڈولکر (بھارت): 68 نصف سنچریاں،شیونرائن چندرپال (ویسٹ انڈیز): 66 نصف سنچریاں، ایلن بارڈر (آسٹریلیا): 63 نصف سنچریاں، راہول ڈریوڈ (بھارت): 63 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔