کیلیفورنیا (رم نیوز)وٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 'میٹا اے آئی' پر مبنی فوٹو ایکسپینشن ٹول کا بیٹا ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے صارفین چیٹس اور سٹیٹس میں کسی بھی تصویر کو خودکار طریقے سے 9:16 فارمیٹ میں تبدیل کر سکیں گے۔یہ ٹول ایپ کے ڈرائنگ ایڈیٹر میں موجود ہوگا۔ فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں سٹیٹس کے لیے پیش کیا گیا ہے، جو جلد عام چیٹس کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔
وٹس ایپ پر تصاویر کو فل سکرین بنانا ہوا مزید آسان، نیا اے آئی ٹول متعارف