عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی ،لاہور() عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 52 ڈالر اضافے سے 4,547 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ اس کے اثرات سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونا 5,200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 77,136 روپے اور فی 10 گرام سونا 4 لاکھ 9,067 روپے کا ہو گیا۔علاوہ ازیں، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 210 روپے بڑھ کر 7,379 روپے اور فی 10 گرام چاندی 180 روپے اضافے سے 6,326 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔