مون سون کا ساتواں سپیل ، لاہور میں بارش کا امکان

لاہور (رم نیوز) ملک میں مون سون کا ساتواں سپیل داخل ہوگیا ہے جس کے تحت آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دوپہر کے وقت بارش کا امکان ہے جبکہ اگلے دو روز موسم ابرآلود رہے گا۔ شہر کا درجہ حرارت 28 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔